وقاص آسی کی قیادت میں احتجاج

پریم یونین کے مرکزی صدر وقاص آسی ایک روزہ دورے پر کوہاٹ سٹیشن پہنچے کوہاٹ زون کے اسٹیشن ماسٹر وجد اللہ خان اے ایس ایم ابرار خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ استقبال کیا اس موقع پر پشاور ڈویژن کے صدر جہانگیر خان راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک پرویز اختر عوان بھی ساتھ تھے کوہاٹ اسٹیشن پر وقاص آسی کی قیادت میں احتجاج کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وقاص آسی نے ریلوے افسران اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ریلوے مزدور دشمن پالیسی کو ختم کیا جائے اور ریلوے مزدور کو تحفظ دیا جائے جس نے اپنی زندگی کے 15 سال اس ادارے کو دیے ہیں ٹی ایل اے ملازمین کو ریگولر کیا جائے اسکیل فور کے مزدوروں کو نکالنے کے بجائے 17 سکیل سے اوپر کے افسران کو ریلوے سے نکالا جائے جو ریلوے جیسے غریب ادارے کے لیے بوجھ ہیں افسران کرپشن کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں ان افسران کی افسرشائی کی بدولت ریلوے تباہ ہو رہا ہے ریلوے کا حقیقی وارث مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہے ریلوے کی اس ادارے میں نہ وقت پر تنخواہ مل رہی ہے نہ پینشن ہے نہ ہی اگلے سکیل پروموشن نہیں ہو رہی ہیں اور نہ ہی ٹی اے ڈی اے دیا جا رہا ہے اور نہ ہی سفر کے لیے پاس جیسی سفری سہولتوں کو بھی ختم کیا جا رہا ہے وقاص آسی نے کہا اگر ریل کو بچانا ہے تو پورے پاکستان کے ریل مزدوروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر جہاد کرنا ہوگا

اپنا تبصرہ لکھیں