ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنے کا منفرد اعزاز حاصل

تحصیل پروا میں پہلی بار ایک نجی تعلیمی ادارے دی پاک سکول اینڈ کالج کی طالبات نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا مجموعی طور پر نو طالبات نے ٹیسٹ دیا اور تمام ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہو گئیں ان طالبات میں نمایاں نمبرات لینے والی ایک طالبہ کو والد کے ہمراہ ادارہ کے پرنسپل نے خصوصی گفٹ سے نوازا اس حوالے سے ادارہ دی پاک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل محمد عمران کا کہنا تھا کہ بچوں کی نمایاں کامیبایاں ہمارے اساتذہ کرام کی کوششوں طالبات کی اپنی محنت اور انکے والدین کی دعاوں کا نتیجہ ہھے انہوں نے کہا کہ گرمی سردی دیکھے بغیر ہمارا ہدف بچوں کو محنت کرانا ہوتاہھے اور الحمدواللہ ہمارے سٹوڈنٹس اپنی محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا۔کہ میٹرک امتحانات ہوں یا انٹرمیڈیٹ ہمارے طلباء و طالبات کے ہمیشہ نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں مجھے فخر ہھے کہ ایک پسماندہ علاقے کے بچوں کو زیور تعلیم سے روشناس کروا رہا ہوں انشاءاللہ اپنے ادارے کی جانب سے طلباء و طالبات کے کامیابیوں کے اس سلسلے کو رکنے نہیں دینگے اور نہ اپنی طرف سے کوئی کمی آنے دینگے

اپنا تبصرہ لکھیں