مریم اورنگزیب شور کیا کرتی تھی اب انکھیں کیوں بند کر رہی ہیں

راولپنڈی ۔پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر انجینئر افتخار احمد چوہدری نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ عامل صحافیوں کو بھی چھانٹی کر کے نکالا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پرنٹ مافیا کے بڑے بڑے لوگ اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں اور انہیں عامل صحافیوں کی تھوڑی سی تنخواہیں بوجھ محسوس ہوتی ہیں حکومت وقت جو ہمارے دور میں صحافیوں کے لیے محترمہ مریم اورنگزیب شور کیا کرتی تھی اب وہ انکھیں کیوں بند کر رہی ہیں انہوں نے صحافیوں کی تنظیموں کے بڑوں سے درخواست کی ہے کہ اس سلسلے میں اگے بڑھیں اور غریب کارکنوں کو ان کا حق دلائیں اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ کی طرح ان کا ساتھ دے گی اور یہ بات صحافیوں کو پتہ ہے کہ میں نے خاص طور پہ ان کی جدوجہد کو ہمیشہ اگے بڑھ کر سراہا ہے مشرف کا دور ہو یا کسی اور کا ان کے لیے آواز بلند کی ہے حتی کہ اپنی حکومت کے دوران بھی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر میں نے آواز اٹھائی انجینئر افتخار چوہدری نے کہا کہ صحافیوں کی زندگی مشکل ہے اور مالکان کا پیٹ بھرتا نہیں ہے بڑے بڑے اداروں نے مختلف ڈمی قسم کے اخبار نکال رکھے ہیں اور لاکھوں اور کروڑوں کے ماہانہ بل وصول کرتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ صحافیوں کے لیے مناسب اقدامات کریں اور ان کے معاشی قتل کو بند کیا جائے انجینئر افتخار چوہدری نے مزید کہا کہ صحافی تنظیموں کو اس موقع پر اسی طرح جدوجہد کرنی چاہیے جو ماضی میں مارشل لا کی حکومت میں کیا کرتے تھے آج ڈی چوک ان کی جدوجہد کا منتظر ہے اور اس سلسلے میں ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ صحافی معاشرے کی انکھ ہیں اس کو کسی کو پھوڑنےکی اجازت نہیں دی جائے گی ان کو بے روزگار نہ کیا جائے اور ان کی جاب انشورنس ہونی چاہئے

اپنا تبصرہ لکھیں