لبنان میں جنگ بندی کے حصول کے لیے امریکی-فرانسیسی کوششوں کے جلو میں ایرانی پارلیمنٹ (شوریٰ کونسل) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف بیروت پہنچے ہیں۔
انہوں نے مختصر بیانات میں کہا کہ وہ اپنے لبنانی ہم منصب نبیہ بری کی دعوت پر آئے ہیں جنہیں حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو آگے بڑھانے کا اختیار دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ بری کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ایرانی رہبر علی خامنہ ای کا پیغام لبنانی حکام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تہران لبنان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
امکان ہے کہ قالیباف بیروت کے دورے کے بعد بین الپارلیمانی یونین کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا روانہ ہوں گے۔