پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کے خلاف اسرائیلی فوجی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
ایران نے اسرائیل کے فوجی اہداف پر حملوں میں 2 فوجی اہلکاروں کی شہادت کا اعلان کیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ آج صبح ہونے والے اسرائیلی متعدد حملوں میں ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 2 ایرانی فوجی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران پر حملے کے لیے کل 100 اسرائیلی لڑاکا طیاروں اور ڈرونز نے حصہ لیا،