بین الاقوامی طلبا کے لیے اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام بند کرنے کا اعلان

کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے والے پاکستانی اور دیگر ممالک کے بین الاقوامی طلبا کے لیے اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم (SDS) پروگرام کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امیگریشن ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا نے ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ یہ پروگرام، جو 2018 میں شروع ہوا تھا، 8 نومبر کو بند کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کینیڈا کا مقصد پروگرام کی سالمیت کو مضبوط بنانا، طلباء کی کمزوری کو دور کرنا، اور تمام درخواست دہندگان کے لیے مساوی اور منصفانہ رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں