قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سول ایوی ایشن کاایک غیر معمولی اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کی کمیٹی روم نمبر دو میں ہو رہا ہے‘ کمیٹی کے چیئرمین نواب ذادہ افتخار احمد خان بابر اجلاس کی صدارت کریں گے اور اجلاس میں کمیٹی کے تمام ارکان کے علاوہ سول ایوی ایشن کے حکام بھی شریک ہوں گے‘ کمیٹی میں ملک بھر کے ائر پورٹس کی رپورت پیش کی جائے گی اور کمیٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی اور اجلاس میں کمیٹی کی پیش کی جانے والی سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی قومی اسمبلی کی سول ایوی ایشن قائمہ کمیٹی میں عقیل ملک‘ رانا ارادت شریف خان‘ رشید اکبر خان‘ اظہر خان لغاری‘ مہرین رزاق بھٹو‘ رمیش لال‘ سلیم خان‘ آصف خان‘ امتیاز احمد چوہدری عثمان علی‘ جاوید اقبال‘ سلیم رحمن‘ منزہ حسن‘ عبدالعلیم خان‘ عبالکریم خان بجار‘ نعمان اسلام شیخ‘ افتخار نذیر‘ ڈاکٹر درشن اور عبد الغفار وٹو شریک ہوں گے
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کا ایک اہم اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون کے چیمبر میں ہوگا جس میں کشمیری کے کمیٹی کے تمام ارکان شریک ہوں گے