14 نومبر ذیابطیس کے عالمی دن کے موقع پر آل ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلیو ایریا اسلام آباد اور صحت ڈاٹ کام کے زیر اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں کیپیٹل ڈائگنوسٹک سنٹرز ، ابن سینا لیب و نایاب لیب کے تعاون سے اور پیرامیڈیکس اسٹاف کے ساتھ بلیو ایریا اسلام آباد کے مصروف و معروف کاروباری مرکز میں چار سو سے زائد افراد کا فری شوگر ٹیسٹ کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر آل ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلیو ایریا اسلام آباد راجہ حسن اختر نے کہا کہ ذیابیطس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد تشویش کا باعث ہے ، چیئرمین ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز سعید جان مروت نے کہا کہ ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر اتنی بڑی تعداد فری شوگر ٹیسٹ کرنا قابل ستائش ہے ۔ سیکریٹری جنرل ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز عبدالوحید بابی نے معزز مہمانوں اور ہیلتھ کیئر اداروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی بدولت فری میڈیکل کیمپ کامیاب ہوا ، فری میڈیکل کیمپ میں صدر ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز ملک سجاد ، سابق نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز طاہر آرائیں ، جنرل سیکریٹری میاں بشارت کاکاخیل ،عمران شبیر ، رزاق گجر نائب صدر ، عزیز الرحمن نائب صدر ، طاہر عباسی ، سرفراز شاہ ، محمد علی بھائی ، بنگش ، راجہ عامر ، رضا بلتی ، فیاض نیازی ، سابق ایگزیکٹیو ممبر محمد ابوبکر ، ہاشم ملک ، عزیز احمد ، گجر یوتھ فورم کے صدر چودھری اکرم ، جنرل سیکریٹری چوہدری عمران گجر ، عدنان گجر ، کرامت گجر ، اور بڑی تعداد میں بلیو ایریا کے تاجران نے شرکت کی ۔
