ھاکی لیجنڈ بریگیڈیئر ریٹائرڈ منظور حسین عاطف

آج کا دن ھاکی لیجنڈ بریگیڈیئر ریٹائرڈ منظور حسین عاطف کی برسی کا دن ہے۔ منظور حسین عاطف ھاکی کی دنیا کا بہت بڑا نام جنہوں نے 70 کی دہائی سے لے کر 90 کی دہائی تک جو پاکستان ھاکی جو خدمت کی وہ شاید ہی کسی اور کے حصے میں آئی ہوں۔اس پائے کا کھلاڑی ، منتظم اور آرگنائزر شاید ہی دوبارہ دیکھنے میں آئے۔1960 میں بحیثیت کھلاڑی اولمپک جیتا اور پھر بحیثیت مینجر 1968 اور 1984 میں اولمپک گولڈ میڈل جیتے۔ میرے لئے یہ بات قابلِ فخر ہے کہ میں نے ان کی کوچنگ اور مینجرشپ میں ھاکی کھیلی ہے اور پھر اس کے بعد انتظامی امور میں بھی ان کے ساتھ کام کیا ہے اور بہت کچھ ان سے سیکھنے کو ملا۔ ان کی ایک بہت بڑی خوبی یہ تھی کہ ان میں کھلاڑی کو پرکھنے کی خداداد صلاحیت موجود تھی جیسا کہ انہوں نے کلیم اللہ کو سینٹر ھاف کی پوزیشن سے اٹھا کر رائٹ آؤٹ کھلایا یہ انکی نظر کا کرشمہ ہے کہ انہوں نے ایک سینئر ہاف میں ایک لیجنڈ رائٹ آؤٹ دیکھ لیا اور طرح منظور جونیئر کو انہوں نے لیفٹ آؤٹ سے اٹھا کے ورلڈ کلاس رائٹ ان بنایا۔ نئے کھلاڑیوں کو متعارف کروانے اور ان کو کھلانے کا ان میں بہت حوصلہ تھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی ھاکی میں ان کا نعم البدل شاید ہی آ سکے۔ میں تمام ھاکی فیملی سے درخواست کرتا ہوں کہ ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا فرمائیں ۔۔
راؤ سلیم ناظم اولمپئن ۔۔۔۔
بانی چیئرمین منظور حسین عاطف ھاکی اکیڈمی فیصل آباد ۔۔۔۔

اپنا تبصرہ لکھیں