حماہ پر قبضے کے بعد شامی صدر بشارالاسد کا خاندان روس فرار۔۔ ماسکو کا بشار الاسد کو بچانے کے لئے مزید مدد کی فراہمی سے بھی انکار۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کا خاندان گذشتہ روز شامی باغیوں کی پیش قدمی اور حماہ شہر پر قبضے کے بعدایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے روس فرار ہو گیا تھا ۔
جبکہ کریملن کے قریبی ذرائع نے بلومبرگ نیوز کو بتایا کہ ماسکو کا شامی صدر کو بچانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، ولادیمیر پوتن حکومتی فوجیوں کے اپنی پوزیشنوں چھوڑ کر تیزی سے راہ فرار اختیار کرنے کی خبروں سے ناراض ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روس اب بشارالاسد کو بچانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا جب تک شامی صدر کی فوج اپنی پوزیشنوں سے دستبردار ہوتی رہے گی اس وقت تک انہیں مدد فراہم کرنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔