یونان میں گزشتہ دنوں کشتیوں کو حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔
یونان کوسٹ گارڈ نے سمندر میں ریسکیو آپریشن ختم کردیا اور قرار دیا کہ لاپتہ افراد کو مردہ تصورکیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونان میں3 مختلف کشتی حادثوں میں35 پاکستانیوں کےجاں بحق ہونےکی اطلاعات ہیں اور مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایاکہ لیبیا میں ابھی بھی کم وبیش 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں اور یورپ جانے کے خواہشمند یہ افراد مختلف پاکستانی ولیبیا کےایجنٹوں کے پاس ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی قانونی طور پر پاکستان سے ویزہ لیکر لیبیا پہنچے ہیں۔