نجی قرضہ جات پر سود کی ممانعت بل 2019ء سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہوسکا

سینٹ اجلاس کے دور ان سود کی بنیاد پر کئے جانے والے کاروبار، نجی طور پر قرضے لینے اور رقوم کے لین دین کے ممانعت کا بل (دارالحکومت اسلام آباد میں نجی قرضہ جات پر سود کی ممانعت بل 2019ء پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کا نوٹس سوموار کو سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہوسکا اور اسے محرک کی عدم موجودگی کے باعث موئخر کردیا گیا ہے سینیٹر سراج الحق کی جانب سے یہ درخواست کی گئی تھی کہ اس نوٹس پیش کرنے کے عمل کو موخر کیا جائے جس کے بعد یہ موخر کر دیا اجلاس کے دور ان ملک میں کاروباری آسانی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ریڈ ٹیپ کلچر کے خاتمے سے متعلق حکومت اقدامات کرے، کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی پارلیمانی طریق کار کے مطابق اگر کوئی بل کسی بھی ایوان میں منظور ہوجائے تو اسے دوسرے ایوان سے نوے روز کے اندر اندر منظور یا مسترد کرنا ہوتا ہے یہ مقرر مدت میں نہ ہوسکے تو پھر یہی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاتا ہے سینیٹر سراج الحق نے اسے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کا نوٹس دیا تھا یہ نوٹس سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جانا تھا مگر محرک کی درخواست پر اسے موئخر کردیا گیا سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے یہ قرارداد پیش کی، ایوان میں موجود کسی رکن نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔اجلاس کے دور ان ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لئے ان کو مناسب روزگار فراہم کرنے اور خواتین کو مختلف فنون میں تربیت دینے کیلئے پروگرام شروع کرنے کے لئے حکومت ضروری اقدام اٹھائے، کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی۔ سینیٹر مشتاق احمد نے یہ قرارداد پیش کی۔ ایوان میں موجود کسی رکن نے قرارداد کی مخالف نہیں کی۔سینیٹر محمد صابر شاہ نے یہ قراداد ایوان میں پیش کی۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ یہ مالی معاملہ ہے اور اس بل کا تعلق قومی اسمبلی سے ہے تاہم صدر نشین نے ووٹنگ کرائی جس پر ایوان نے کثرت رائے سے قرارداد منظور کر لی۔ سینٹ میں میں موٹروے پر ٹول ٹیکس میں 10 فیصد کے حالیہ اضافے کو واپس لیا جائے، کی قرارداد موخر کر دی گئی۔ سینیٹر سراج الحق کی عدم موجودگی کے باعث یہ قرارداد موخر کی گئی۔ سینٹ میں پاکستان اور بھارت کے مابین تجارتی معاہدوں (1949ء) پر عملدرآمد کی موجودہ حیثیت بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کے تناظر میں زیر بحث لانے کی تحریک نمٹا دی گئی۔ اجلاس کے دوران سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ نے یہ تحریک پیش کی

اپنا تبصرہ لکھیں