پی ایف یو جے(ڈیمو کریٹس) کا اجلاس سیکرٹری توحید راجا کی صدارت میں ہوا جس میں ایک وفد تشکیل دے کر پارلیمنٹ کی پارلیما نی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور وفاقی سیکرٹری انفارمیشن سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘ اجلاس بدھ کو یہاں اسلام آباد میں ہوا‘ اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اخبارات میں ملازمین کی بلا جواز چھانٹیوں کے خلاف صحافی برادری کے اندر سے خاموشی حالات کو مذید سنگین بنا دے گی‘ اجلاس میں کہا گیا کہ پی ایف یو جے (ڈیموکریٹس) کا وفدپارلیمنٹ کی پارلیمانی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور وفاقی سیکرٹیری سے اپنی ملاقات میں یہ تجویز دے گی کہ اخبارات میں کام کرنے والے ملازمین باقا عدہ پروفیشنل ہوتے ہیں اور نجی اداروں میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے ملازمین کو ریٹائرڈ کرنے کے طریق کار میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اور اور اگر ممکن ہو تو قانون سازی بھی جائے کہ تاکہ ریٹائرمنٹکی ضورت میں ملازمین اچانک بے روز گار نہ ہوجائیں اور دوسرے صحافتی ادارے بھی تجربہ کار ملازمین کی خدمات سے محروم نہ ہو جائیں‘ اس لیے تجویز دی جائے گی کہ صحافتی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو ساٹھ سال کی عمر پر پہنچے کے بعد ایک آپشن دیا جائے اور اس آپشن کی حیثیٹ قانونی ہو‘ آپشن یہ ہونا چاہیے کہ اگر وہ نصف تنخواہ پر کام کرنے پر راضی ہو جائیں اور نئے کنٹریکٹ میں آجائیں تو ان کی پروفیشنل خدمات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے‘ اس عمل سے صحافی بھی بے روزگار ہونے سے بچ جائیں گے اور صحافتی ادارے بھی تجربہ کار ملازمین کی خدمات سے مذید استفادہ کر سکیں گے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے ذریعے اس بارے میں قانون سازی کے لیے ایک قانونی اور آئینی مہم چلائی جائے گی
