کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ 

محمد سلیم نے 1995 میں محکمہ خارجہ جوائن کیا اور وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ 

انہوں نے جرمنی، رومانیہ، بحرین اور کینیڈا میں قائم پاکستانی سفارت خانوں میں بھی خدمات انجام دیں جبکہ تنزانیہ میں 2020 سے 2022 تک ہائی کمشنر آف پاکستان کے عہدہ پر بھی فائز رہے۔ 

اپنا تبصرہ لکھیں