ائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے بھاری مشینری کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے مدینہ ٹاؤن کے مختلف بازاروں سے عارضی و پختہ تجاوزات کا صفایا کردیا اور تجاوزات میں ملوث تیس دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوادیئے۔تفصیلات کے مطابق بعض عوامی شکایات پر ڈی جی ایف ڈی اے نے متعلقہ شعبے کو مدینہ ٹاؤن سے تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت جاری کیں جس پر اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے مدینہ ٹاؤن میں بسم اللہ چوک، جٹانوالاچوک، مین سوساں روڈ، ایس ایس آر اور آئی ایس آر روڈز پر بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن کرکے دکانداروں کی طرف سے سرکاری جگہ پر تعمیر کئے تھڑوں، کاؤنٹرز اوردیگر عارضی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا اور تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان قبضہ میں لیکر تیس دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے۔
