اکبر حسین درانی سیکرٹری وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات مقرر

کومت نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات زاہدہ پروین کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ان کی جگہ اکبر حسین درانی کو نیا سیکرٹری وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات مقرر کردیا ہے نئے سیکرٹری انفارمیشن اکبر حسین درانی نگران دور حکومت میں پنجاب کے چیف سیکرٹری رہے ہیں اور اوہ بلوچستان میں سیکرٹری فنانس بھی رہے ہیں انہیں وہاں مشتاق رئیسانی کے گھر سے بڑی مقدار میں کرنسی برآمد کیے جانے کے بعد بلوچستان میں سیکرٹری فنانس بنایا گیاتھا سبکدوش کی جانے والی سیکرٹری انفارمیشن زاہدہ پروین کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریر سرکاری ٹیلی ویژن پر سینسر کرنے کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے انہوں نے وزیر اعظم کی تقریر اس وقت سینسر کی جب وہ بیورکریسی سے نیب کے بارے میں خطاب کر رہے تھے