مشتبہ شخص گرفتار

برٹش میوزیم کے برطرف ملازم کی جانب سے کچھ سسٹمز کو ’بند‘ کرنے کے باعث کئی نمائشیں معطل کرنا پڑ گئیں، یہ نمائشیں ہفتہ بھر بند رہیں گی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے سیاحتی مقامات میں سے ایک، روزیٹا اسٹون اور پارتھینن ماربلز کے لیے مشہور ہے، پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

میوزیم کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ایک آئی ٹی کنٹریکٹر جسے گزشتہ ہفتے برطرف کیا گیا تھا، میوزیم میں ’داخل‘ ہو گیا اور ہمارے کئی سسٹمز کو بند کر دیا۔‘

حکام نے بتایا کہ ہم میوزیم کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ ہماری عارضی نمائشیں آج بند کردی گئیں اور اختتام ہفتہ تک بند رہیں گی۔

دریں اثنا نیدرلینڈز ایسن میں ڈرنٹس میوزیم کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی جانب سے دھماکا خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے 3 قدیم بریسلیٹ اور سونے کا ہیلمٹ چوری کرنے کے بعد اسے ہفتے کے آخر کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

میوزیم کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ پولیس کو ہفتے کی علی الصبح ایک دھماکے کی اطلاع دی گئی تھی، جس میں چوروں نے کوٹوفینسٹی کا سنہری ہیلمٹ چوری کر لیا تھا، جو پانچویں صدی قبل مسیح کے وسط کا ہے۔

یہ ہیلمٹ رومانیا کے بخارسٹ نیشنل ہسٹری میوزیم سے بطور قرض لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں