پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر انجینئر افتخار چوہدری کی پارٹی کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران انجینئر افتخار چوہدری نے اعجاز چوہدری کی جرات و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے فسطائی حکومت کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے اور حق کے مؤقف پر ثابت قدم رہنے کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں۔
انہوں نے کہا کہ اعجاز چوہدری نے عمران خان کے نظریے کے دفاع میں ہر قسم کی قربانی دے کر پارٹی کارکنان کے لیے مثالی حوصلے کی مثال قائم کی ہے۔ ان کی استقامت اور قربانیاں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے لیے ایک مشعلِ راہ ہیں، جو اس جدوجہد کو مزید قوت فراہم کریں گی۔
ملاقات میں موجود رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر مشکل کے باوجود پارٹی کے اصولی مؤقف پر قائم رہیں گے اور عمران خان کے ویژن کے مطابق حق اور انصاف کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے