عمان کے سلطان قابوس 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

عمان کے سلطان قابوس 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے سلطان قابوس بن سید نے 1970ء میں عمان کا تخت سنبھالا تھا، عمان پر 50 برس حکمرانی کی تفصیلات کے مطابق عمان سے افسوسناک خبر ہے کہ سلطان قابوس بن سید انتقال کر گئے ہیں۔ سلطان قابوس نے 1979ء میں عمان کا تخت سنبھالا اور تقریباََ 50 برس عمان پر حکمرانی کی جو کہ مشرق وسطیٰ میں کسی بھی حکمران کے لیے حکمرانی کا سب سے بڑا دورانیہ ہے خبر ایجنسی کے مطابق سلطان قابوس اپنے جانشین کا چناؤ کرنے کے لیے عہدے داروں کا نام پہلے ہی تجویز کر چکے ہیں۔ سلطان کے انتقال کے بعد عمان کا شاہی خاندان 3 روز کے اندر جانشین کا چناؤ کرنے کا مجاز ہے، اگر شاہی خاندان 3 دنوں میں جانشین کا چناؤ نہ کرسکا تو کونسل اورعدلیہ کے پاس یہ اختیار چلا جائے گا کہ وہ جانشین کا چناؤ کریں۔خبر رساں ادارے کے مطابق سلطان قابوس طویل عرصے سے بیمارتھے اور حالیہ دنوں میں ان کی طبیعت اچانک کچھ زیادہ ہی ناساز رہنے لگی تھی۔ سلطان قابوس ایک ہردلعزیز رہنما تھے، ان کی سربراہی میں عمان نے ترقی کی منازل طے کیں، سلطان قابوس عمان کی غیرجانبدارخارجہ پالیسی کے حوالے سے مشرق وسطیٰ میں بالخصوص اور پوری دنیا میں بالعموم مشہور تھے میڈیا ذرائع کے مطابق سلطان قابوس خلیج فارس کے خطے میں ایک ممتاز ثالث تھے جنہوں نے امریکہ اور ایران کے مابین خفیہ مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی مذاکرات اور 2015ء کے جوہری معاہدے طے پائے تھے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلطان قابوس پچھلے مہینے طبی علاج کے لیے بیلجیئم گئے تھے جس کے بعد سے ان کی صحت مسلسل ابتری کا شکار رہی تھی، اور بالآخر آج وہ انتقال کر گئے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں