آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر قومی ویمنز ٹیم کے لیے انعامات کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ویمنز ورلڈکپ 2025 میں کوالیفائی کرنے پر قومی ویمن ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے انعامات کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز ٹیم سے ملاقات کی اور ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی۔

محسن نقوی نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر قومی ویمنز ٹیم ٹیم کے لیے انعامات کا اعلان بھی کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں قومی ویمن ٹیم سے ملاقات کی اور ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کو سراہا جب کہ انہوں نے ویمنز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس سے قبل، پاکستان ویمنز ٹیم کی آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا۔

قومی ویمنز ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی اور تمام 5 میچز میں کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔