وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی چیف سیکرٹری سے جاری جنگ شدت اختیار کرگئی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی چیف سیکرٹری سے جاری جنگ شدت اختیار کرگئی،عثمان بزدار کی چیف سیکرٹری میجر اعظم سلیمان کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سے اس بات کا ذکر عمران خان سے ملاقات میں بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی عمران یعقوب خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عثمان بزدار کی چیف سیکرٹری میجر اعظم سلیمان کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی ہے اور بتایا کہ عثمان بزدار یہ سمجھتے ہیں کہ ان پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور چیف سیکرٹری میجر اعظم سلیمان مسلط کیے گئے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ چار افسران ایسے تھے جنکو پنجاب سے باہر تعینات کیا گیا تھا لیکن انکی منظوری ابھی تک وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے نہیں دی گئی۔مزید انکا کہنا ہے کہ میجر اعظم سلیمان سے متعلق وزیراعلیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو ملاقات کے دوران بھی آگاہ کیا۔