میاں محمد اسلم اورنصراللہ رندھاوا کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ناصر محمود قریشی سے ملاقات

نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ناصر محمود قریشی اور دیگر تنظیموں سے ملاقات کی۔ کامرس اینڈ انڈسٹریز کی تنظیموں نے 26 اپریل کو ہڑتال کی کال پر بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

قبل ازیں امیر جماعت اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے وفد کے ہمراہ چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے صدر محمد اویس ستی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب صدر شیخ طیب سعید ، سابق صدر چیمبر آف کامرس زاہد قریشی ، سابق ممبر راؤ جاوید اور چوہدری بابر بھی موجود تھے ۔نصراللہ رندھاوا نے ہڑتال کے حوالے آگاہی فراہم کی اور غزہ کی مجموعی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹریز کے
صدر اویس ستی نے امیر اسلام آباد کی آمد پر خیر مقدم کیا اور کہا کہ ملک کے چھوٹی بڑی تاجر تنظیموں کا اس بات پر مکمل اتفاق ہے کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے میں چیمبرز اپنا بھرپور کر ادا کرے گا اور 26 اپریل کی پڑتا ل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

امیر اسلام آباد نے اس موقع پر دونوں تنظیموں کے صدور کا شکریہ ادا اور اس بات کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ تاجروں ، وکلاء ، اساتذہ ، ڈاکٹرز ، طلبہ اور کسانوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور ہمیشہ تمام طبقات
کے لیے آواز اٹھائی ہے۔