مرکزی تنظیم آرائیاں کے سرپرست اعلٰی عبدالمجید آرائیں کی رہائشگاہ آرائیں ہاؤس میں مرکزی تنظیم آرائیاں صوبہ بلوچستان کے صدر انجینیئر نصراللہ نظام آرائیں اور سٹی صدر ڈیرہ مراد جمالی صوبہ بلوچستان کے صدر نصیر احمد آرائیں نے ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبہ بلوچستان میں فلاحی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور برادری کے لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی تاکید کی گئی۔
صدر صوبہ بلوچستان انجینیئر نصر اللہ نظام آرائیں نے سرپرست اعلیٰ عبدالمجید آرائیں کو صوبہ بلوچستان تشریف لانے کی دعوت بھی دی۔
مرکزی تنظیم آرئیاں کے سرپرست اعلیٰ عبدالمجید آرائیں نے جلد صوبہ بلوچستان کے تنظیمی دورے کی یقین دہانی کرائی-