چیئرمین سی ڈی اے کو پارک انکلیو میں ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نےسی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت انجنئیرنگ، پلاننگ، انوائرمنٹ، سینی ٹیشن، انفورسمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ پارک انکلیو ون، ٹو اور تھری کادورہ کیا۔

ہفتہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو پارک انکلیو کے مختلف سیکٹرز میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارک انکلیو ون میں داخلے کیلئے موجودہ گیٹ کو اپ لفٹ کیا جائے اور اس کے ساتھ کری روڈ پر باقاعدہ داخلی گیٹس بھی بنائے جائیں۔