اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والی تاریخی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال

فیصل آباد( ) اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والی تاریخی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے موقع پر ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں آٹھ بازاروں سمیت شہر بھر کی مارکیٹیں بند رہیں۔ تاجربرادری نے شٹرڈاؤن کے ذریعے ثابت کردیاہے کہ ہمارے دل مظلوم اہل غزہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔تاجر برادری نے ہڑتال کی طاقت سے اسرائیلی اور بھارتی ظلم کے خلاف اپنے قومی جذبے کے کا اظہار کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے چوک گھنٹہ گھرمیں کیمپ لگایا جہاں ضلعی امیر محبوب الزماں بٹ،مولانازاہدمحمودقاسمی، جنرل سیکرٹری یاسرکھارا،شیخ افضال شاہین، رانا عدنان،میاں اعجاز سمیت تاجرتنظیموں کے عہدیراران،وکلاء،سیاسی،سماجی و مزدورتنظیموں کے نمائندے بھی موجود رہے۔ اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ نے کہاکہ اس ہڑتال کے ذریعے عالمی قوتوں کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اہل غزہ سے محبت اور اسرائیل وامریکہ سے نفرت کااظہار کرتا ہے۔ پاکستانیوں اور فلسطینیوں کا ایمان کا رشتہ ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے دریائے جہلم و چناب کا پانی روکنا اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا آبی دہشت گردی ہے۔ یہ اقدام مودی سرکار کو بہت مہنگا پڑے گا اور اس کے نتیجے میں بھارت خود پانی کے بحران کا شکار ہوگا۔ 25 کروڑ پاکستانی عوام پوری قوت اور اخوت کے ساتھ ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا جواب جذبہ جہاد کے ذریعے دیں گے۔بھارتی حکمرانوں، پالیسی سازوں نے ہوش و تحمل سے کام نہ لیا تو خطہ کے ساتھ خود بھارت تباہ ہوگا۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے بروقت اور درست فیصلے کیے ہیں۔اس موقع پرہڑتال کی مکمل حمایت کرنے پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سر پرست اعلی خواجہ شاہدرزاق سکا،سابق ایم این اے میاں عبدالمنان، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور،شیخ ارسلان اچھی، صدرسپریم انجمن تاجران حا جی محمد اسلم بھلی،حاجی محمدعابد، ایوب منج،ملک شاہد رسول، صدر الائیڈگروپ چوہدری پرویز اقبال کموکا سمیت پوری تاجربرادری کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں ہڑتال کامیاب ہوئی۔ شہر کے دیگر علاقوں فیکٹری ا یریا ٹاٹا بازار، المدینہ کمر شل مارکیٹ گنیش مل روڈ، نڑ والا روڈ، ریلوے روڈ، ریگل روڈ،جناح کالونی، غلام محمدآباد،رضاآباد، جھنگ روڈ،ڈجکوٹ روڈ، سمن آباد،حاجی آباد، منصورآباد، چباں روڈ، ملت روڈ،سرگودہا روڈ،طارق آباد، عبداللہ پور،ڈی گراؤنڈ،ڈھڈی والا میں بھی کاروباری مراکزبندرہے۔