ایران کے شہر بندرعباس کی شہید رجائی بندرگاہ پر ہونے والے خوفناک دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
سربراہ ہلال احمر ایران کے مطابق 20 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور وہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
دھماکے کے بعد بندرگاہ کے کئی کنٹینرز میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی ہے اور ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ایرانی حکومت نے اس سانحے پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
صدر مسعود پزیشکیان نے زخمیوں کی عیادت کی اور متاثرین کے لیے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔