تحریک انصاف کےکارکن طارق شاہ انتقال کر گئے


(راولپنڈی)

آج صبح طارق شاہ فجر کی نماز کے دوران اپنے گھر کے سامنے واقع مسجد میں نماز ادا کرتے ہوئے اللہ کو پیارے ہو گئے۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک دلیر اور بہادر کارکن تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر انجینئر افتخار چوہدری نے ان کی وفات کو راولپنڈی تحریک انصاف کے لیے بڑا دھچکا اور ذاتی غم قرار دیا۔
طارق شاہ کی نماز جنازہ مکہ چوک، رحمت آباد میں ادا کی گئی جس میں اہلیانِ محلہ، راولپنڈی کے شہریوں اور تحریک انصاف کے قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ان کے قریبی دوستوں نوید افتخار چوہدری، کرام جدون، ذیشان اشرف، عمران نظیر، حیدر کاظمی، فراز احمد، راشد مہاس، عاطف بھٹی ارشد مقصود چوہدری اور بے شمار دیگر احباب نے بھی اظہارِ افسوس کیا