(آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کے کم عمر ترین کھلاڑی ویبھو سوریاونشی نے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچادیا، 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل 2025 میں تاریخ رقم کردی۔
نوجوان کھلاڑی نے بطور بھارتی کھلاڑی تیز ترین سنچری بنا کر ناصرف آئی پی ایل بلکہ کسی بھی بھارتی کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا۔
گجرات ٹائٹنز کے خلاف 210 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویبھو نے صرف 35 گیندوں پر سنچری داغ دی جو آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین جب کہ لیگ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری ہے۔