پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ پراب بھارت کے بعد پاکستان میں بھی ریلیز کے دروازے بند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔فلم پر دونوں ممالک کی جانب سے پابندی کے بعد اس کی عالمی ریلیز بھی غیریقینی صورت حال سے دوچار ہو گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گردی کے ایک واقعے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر غیر اعلانیہ پابندیاں عائد کی گئیں۔
فواد خان کی فلم عبیر گلال اور اداکارہ ہانیہ عامر کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم سردار جی 3 بھی آ گئیں۔ عبیر گلال کو ایک انٹرنیشنل پراجیکٹ قرار دیا جا رہا تھا، فلم اب پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔ ”فلم میں بھارتی اداکارہ وانی کپور کی موجودگی کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے فواد خان نے بالی ووڈ میں خوبصورت، کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل جیسی فلموں سے بے پناہ شہرت حاصل کی تھی۔ اس کے بعد ان کا کیریئر تعطل کا شکار ہو گیا۔عبیر گلال ان کی بالی ووڈ میں واپسی کا منصوبہ تھا، مگر کشیدگی نےمتاثر کر دیا ہے۔
