اسلام آباد میں فیصل چوک پر دو گاڑیوں میں ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فیصل چوک پر رونما ہونے والے حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، جنہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہیامریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں امریکی سفارتخانے کی گاڑی اور کار میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں ذرائع کے مطابق ٹریفک سگنل بند ہونے کے باوجود تیز رفتار گاڑی سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرائی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت نادیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آٰیا۔ امریکی سفارتخانے کی سفید رنگ کی گاڑی نے اشارہ بند ہونے کے باوجود سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر ماری۔حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ دیگر 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے سفارتخانے کی گاڑی کو مزید کارروائی کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی گاڑی امجد نامی ڈرائیور چلا رہا تھا، جسے گرفتار کرکے تفتش شروع کر دی گئی ہے
