راولپنڈی پولیس کے افسران و اہلکاروں کے منشیات فروشوں سے تعلقات اور انکی پشت پناہی کا انکشاف ہوا ہے۔ 17 پولیس افسران اور اہلکار برطرف کر دیے، برطرف افسران و اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر، 4 اے ایس آئی، 4 ہیڈ کانسٹیبلز اور 8 کانسٹیبلز شامل ہیں۔
راولپنڈی میں منشیات فروشوں سے روابط ثابت ہونے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی، سی پی او خالد ہمدانی نے 17 اہلکاروں کو جبری طور پر نوکری سے برطرف کردیا۔
راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں پر منشیات فروشوں سے روابط اور پشت پناہی کا الزام ثابت ہوگیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 17 اہلکاروں کو نوکری سے جبری برطرف کردیا۔
ذرائع کے مطابق برطرف اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر، 4 اے ایس آئی، 4 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبل شامل ہیں، جبری طور پر برطرف ہونیوالوں میں سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر انوارالحق بھی شامل ہیں۔
دیگر اہلکاروں میں اے ایس آئی عمران خالد، عمر، ندیم اور شکور، ہیڈ کانسٹیبل ظریف، انیس، نصیر اور کانسٹیبل سمیع اور امتیاز کو بھی برطرف کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں سے روابط سامنے آنے پر سینئر افسران پر مشتمل ٹیم نے تحقیقات کیں جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔