پاکستانی عوام نے گزشتہ مالی سال کے دوران 179 ارب روپے سے زیادہ کی چائے نوش کرلی۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران ملک میں 2 لاکھ 46 ہزار 514 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی، جس پر 62 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 23-2022 کے مقابلے میں چائے کی درآمدات میں 4.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال میں 2 لاکھ 59 ہزار میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی تھی۔
صرف جون 2025 کے دوران ہی پاکستانی عوام نے 14 ارب 18 کروڑ روپے کی چائے پی لی, اس ایک مہینے میں 19 ہزار 804 میٹرک ٹن چائے درآمد ہوئی جس پر 4 کروڑ 97 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا خرچ آیا۔
دستاویز کے مطابق مئی 2025 کے مقابلے میں جون کے مہینے میں چائے کی درآمدات میں 16.94 فیصد کمی دیکھنے میں آئی, مئی کے دوران 21 ہزار 971 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی تھی جس کا درآمدی بل قریباً 6 کروڑ ڈالر تھا۔