فضائی حملے کا ہدف حماس کی اعلیٰ قیادت تھی حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ اور ظہیر جبرین شہید ہو گئے۔

: اسرائیلی فضائیہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا، جس میں مزاحمتی تنظیم حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ اور ظہیر جبرین شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے کا ہدف حماس کی اعلیٰ قیادت تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ حملہ دوحہ میں ایک اہم اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں حماس کے کئی رہنما شریک تھے۔

حماس ذرائع کے مطابق، اس اجلاس میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا۔

یہ واقعہ خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔