آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے وفد نے چیئرمین سعید جان مروت ، فاؤنڈر عبدالوحید بابی ، صدر ملک سجاد ، کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر سردار طاہر محمود اور انکی ٹیم کو ایوان صنعت و تجارت میں مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر آل پاکستان پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد خان ، سعید انٹرنیشنل ہسپتال کے ڈاکٹر نعمان سعید ، شفاء نور فاؤنڈیشن کے زید احمد ، ڈاکٹر مصتنیر ، رقیہ علاؤالدین ، راجہ مبشر , قمر رزاق ، ہاشم ملک ، عدنان سیموئیل ، رضوان کیانی ، عمر حیات ، رضا خان اور دیگر ایگزیکٹیو ممبرز نے نو منتخب صدر سردار طاہر محمود کو پھولوں کے گلدستے اور مبارکباد پیش کی ۔
