اسلام آباد —-سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کے زیر اہتمام یونین کے سینئر رہنما اور غوثیہ ویلفیئر سوسائٹی کے میڈیا سیکرٹری ملک فیصل محمود (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب مورخہ 26 ستمبر2025 بروز جمعہ دن 11:00 بجے مرکزی یونین آفس چئیرمین کمپلیکس سی ڈی اے میں منعقد ہوگی جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، پیر طریقت رہبر شریعت پیر عبید احمدعبید نقشبندی، غوثیہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین اور مرحوم کے والد محترم ملک محمد قیصر، مزدور یونین کے عہدیداران، سی بی اے کمیٹی کے نمائندگان سمیت علماء کرام و سول سوسائٹی شرکت کریں گے۔ دعائیہ تقریب میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اورثناء خوانی کی جائے گی۔
