چھولے چاول


اجزاء:اُبلے چھولے1/2کلو،پیاز چار عدد،ٹماٹر چار عدد،ثابت دھنیا(کُٹا ہوا)ایک کھانے کا چمچ،کُٹا ہوا زیرہ ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،پسا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،کڑی پتے آٹھ عدد،لال مرچ 2-3عدد،ہری مرچ چار عدد،ہرا دھنیا1/2گٹھی،تیل1/2کپ،پسی الائچی دو چائے کے چمچ، باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

چاول کے لیے: چاول1/2کلو،پیا ز ایک عدد،ادرک لہسن دو چائے کے چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،ہری مرچ دو عدد،ہرا دھنیا ایک گٹھی،زیرہ ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،تیل چار کھانے کے چمچ
ترکیب:تیل گرم کر کے پیاز کو ہلکا سا فرائی کر کے نکالیں اور ٹماٹر کے ساتھ پیس لیں۔بچے ہوئے تیل میں ثابت دھنیا،کُٹا ہوا زیرہ،نمک،پسا دھنیا،ہلدی،کڑی پتے،لال مرچ،پسی الائچی اور ادرک لہسن ڈال کر مصالحہ بھون لیں،پھر اس میں پسے ٹماٹر اور پیاز ملا کر اچھی طرح بھونیں۔اس کے بعد اُبلے چھولے شامل کر کے دھیمی آنچ پر آدھا گھنٹہ پکائیں ا ور چولہا بند کر دیں۔آخر میں ہری مرچ،ہرا دھنیا،بارک کٹی ادرک اور پسا گرم مصالحہ ملا دیں۔
چاول کے لیے: پہلے چاول بھگو دیں۔اب تیل میں پیاز برائون کر کے ادرک لہسن،ہلدی،زیرہ ،کالی مرچ اور نمک شال کر دیں۔جب دَم آ جائے تو ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال دیں۔

مچھلی گریوی
اجزاء:مچھلی 1/2کلو،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،پسا دھنیا دو چائے کے چمچ،مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ،ہلدی دو چائے کے چمچ،میتھی دانہ دو چائے کے چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت،ٹماٹر ایک پائو،لیموں دو عدد،تیل ایک کپ،نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب:مچھلی پر ادرک لہسن کا پیسٹ،نمک،مسٹرڈ پیسٹ اور لیموں لگا کر کچھ دیر چھوڑ دیں۔اب فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے ٹماٹر،پسی لال مرچ،پسا دھنیا،میتھی دانہ،ہلدی اور نمک ڈال کر اچھی طرح پکا لیں۔تیل اوپر آ جائے تو اس میں مچھلی شامل کر کے پکائیں۔آخر میں ہرا دھنیا چھڑک کر چولہا بند کر دیں اور سرو کریں۔

باتھو ساگ
اجزاء:سرسوں کا ساگ دو کلو،بتھوا ایک کلو،میتھی1/2کلو،لہسن ایک پوتھی،ادرک پچیس گرام،ہری مرچ پچاس گرام،مکھن دو سو گرام،مکئی کا آٹا1/2کپ،نمک ایک چائے کا چمچ،کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ،کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ،تیل حسبِ ضرورت
ترکیب:پین میں سرسوں کا ساگ،بتھوا،میتھی اور ہری مرچ اُبال لیں۔جب وہ گل جائیں تو ان میں مکئی کا آٹا اور نمک شامل کر کے اچھی طرح گھوٹ لیں۔اب تیل گرم کر کے اس میں لہسن اور ادرک کو باریک کاٹ کر ڈال دیں۔خوشبو آنے لگے تو اس میں کُٹی لال مرچ اور ساگ ملا کر بھون لیں۔اس کے بعد ڈش میں نکال کر اوپر مکھن اور کٹی ادرک ڈال کر تڑکا لگا دیں۔باتھو ساگ تیار ہے۔

میکرونی وِد چیز
اجزاء:اُبلی میکرونی1/2پیکٹ،چیڈ ر چیز1/2پیکٹ،موزریلا چیز1/2کپ،اُبلے آلو1/2کلو،کالی مرچ1-1/2چائے کا چمچ،مکھن پچاس گرام،نمک ایک چائے کا چمچ،دودھ1/2کپ،گاجر ایک کپ،اُبلے مٹر ایک کپ،ٹومیٹوکیچپ ایک کپ،تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:پہلے اُبلے آلوئوں میں کالی مرچ،نمک اور مکھن ڈال کر مکس کریں۔اب تیل گرم کر کے اس میں اُبلی میکرونی،گاجر،اُبلے مٹر،کالی مرچ اور نمک مکس کر لیں،پھر اوون پروف ڈش میں میکرونی،گاجر اور مٹر ڈال کر اوپر دودھ اور ٹومیٹو کیچپ پھیلا دیں۔ان کے اوپر آلوئوں کی تہہ لگائیں۔آخر میں موزریلا چیز اور چیڈر چیز ڈال کر180ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں۔

بند گوبھی انڈا گھوٹالا
اجزاء:بند گوبھی1/2کلو،انڈے چھ عدد،پیاز ایک پائو، ہری مرچ چھ عدد،زیرہ دو چائے کے چمچ،پسا دھنیادو چائے کے چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، نمک1/2 چائے کا چمچ،ہرا دھنیا ایک گٹھی،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ، ہلدی 1/2چائے کا چمچ،تیل1/2کپ
ترکیب:پہلے تیل گرم کر کے اس میں آملیٹ جیسی کٹی پیاز فرائی کریں۔جب وہ نرم ہو جائے تو اس میں زیرہ،پسا دھنیا، پسی لال مرچ،نمک،پسا گرم مصالحہ اور ہلدی ڈال دیں،پھر اس میں بندگوبھی شامل کر کے تیز آنچ پر بھونیں۔اس کے بعد آنچ دھیمی کر کے پھینٹے ہوئے انڈے ڈالیں۔اب اوپر ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال دیں۔آخر میں دس منٹ دم پر رکھ کر چولہا بند کر دیں۔اب اسے لکڑی کے چمچے سے ذرا سا گھوٹ لیں۔مزیدار بند گوبھی انڈا گھوٹالا تیار ہے۔