اسلام آباد میں طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ عسکری 10 میں کردی گئی۔گزشتہ روز اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب چاند تارا کے جنگل میں پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، اِس طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ آج عسکری 10 میں ادا کردی گئی ہے۔شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرام کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نے پڑھائی اور نماز جنازہ میں ایئر فورس سمیت دیگر عسکری اداروں کے افسروں نے شرکت کی واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوا۔
