ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط‘ معاشی لحاظ سے مستحکم اور خارجہ امور میں ایک خود مختار بنانے اور ملک کے شہریوں‘ تاجروں‘ کسانوں‘ محنت کشوں اور مزدوروں کو آئین کے مطابق انہیں ان کے حق دلانے کے لیے ملک کی تیرہ سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک سیاسی اتحاد تشکیل دیا جارہا ہے‘ جس کا اعلان پہلے اگلے ہفتے بائیس مارچ کو کیا جانا تھا مگر اب کورنا وائرس کی وجہ سے آمدو رفت مشکل ہورہی ہے اسی لیے سیاسی اتحاد کی تشکیل کا اعلان بعد میں کیا جائے گاپاکستان مسلم لیگ(ج) ملک کی تیرہ چھوٹی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک سیاسی اتحاد تشکیل دے رہی ہے اس اتحاد کا اعلان نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کیا جائے گا مسلم لیگ(ج) کے مرکزی صدر محمد اقبال ڈار نے بتایا کہ سیاسی اتحاد کی تشکیل کا فیصلہ تو ہوچکا ہے مگر اعلان اب اپریل میں ہوگا اس سیاسی اتحاد کے لیے تمام جماعتوں سے بات چیت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اس اتحاد میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نثار میمن جیسی اہم شخصیات بھی شامل ہوں گی انہوں نے بتایا کہ سیاسی اتحاد کی تشکیل کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے سیاسی رابطے اور کوششیں کی جارہی تھیں اور اس سلسلے میں سابق وزیر اعلی سندھ غوث علی شاہ اور پیر پگارہ سے بھی ملاقات ہوئی تھی اور اس کے علاوہ کے پی کے‘ پنجاب‘سندھ اور بلوچستان میں متعدد دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی مشاورت ہوئی تھی جس کے بعد فیصلہ ہوا کہ سیاسی اتحاد کے لیے باضابطہ اعلان کردیا جائے اس مقصد کے لیے اسلام آباد میں اس اتحاد میں شامل ہونے والی سیاسی جماعتوں کے کارکن اسلام آباد میں جمع ہوں گے اور مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال کریں گے انہوں نے بتایا کہ ہمارا منشور ہوگا کہ ہم ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط‘ معاشی لحاظ سے مستحکم اور خارجہ امور میں ایک خود مختار ملک بنائیں گے ملک کے شہریوں‘ تاجروں‘ کسانوں‘ محنت کشوں اور مزدوروں کو آئین کے مطابق انہیں ان کے حق دلائیں گے
