اسلام آباد() اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز سجاد سرور نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے حکومت نے نہائت مناسب قدم اٹھایا ہے اس سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ جائیں گی، پٹرول کی قیمتوں میں کمی ایک سال بھی برقرار رہی تو پاکستان کے لوگوں کو 300ارب کا فائدہ ہوگا، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی کا تمام ریلیف عوام کو نہ دے کر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنے کی صورت میں پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھانے کیلئے جگہ رکھی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح کے معاشی حالات اس وقت ہیں کہ اندازہ ہے کہ رواں سال پاکستان کوتاریخی بجٹ خسارے کا سامنا کرنا ہوگا، خسارہ جی ڈی پی کے دس فیصد تک پہنچ سکتا ہے، یہ خسارہ چار ہزار ارب روپے سے بھی اوپر جائے گا، انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے پہلے ایک مہینے میں اچھے اقدامات کئے ہیں، شرح سود 13.25فیصد سے کم کر کے 9فیصد پر لانے سے بجٹ کو ایک ہزار ارب روپے کا فائدہ ہوچکا ہے، شرح سود 7فیصد پر لے جائی جائے تو 1500ارب کا فائدہ ہوسکتا ہے،
