امارات ایئرلائن 21 مئی سے 9 ممالک کے لئے پروازیں شروع کرے گی۔ امارات ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروازوں کیلئے مکمل حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں ، جس میں مناسب فاصلہ اور سینیٹائزیشن شامل ہے۔ سفر کرنے والوں اور سٹاف کیلئے ماسک پہننا ضروری ہو گا۔ ایئر لائن کے مطابق جن 9 شہروں کیلئے پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے ان میں لندن، ہیتھرو، فرینکفرٹ ، پیرس ، میلان ، میڈریڈ ، شکاگو ، ٹورنٹو اور سڈنی سمیت میلبورن شامل ہے ۔
ان پروازوں کیلئے ٹکٹ امارات کی ویب سائٹ سے بک کی جاسکتی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ مسافروں کو 2 شرائط پر عمل کرنے کے بعد سفر کی اجازت ہوگی ، سب سے پہلے کورونا سے حفاظت کیلئے تمام تدابیر پر عمل کریں گے اور پھر سفر کرنے والے ممالک کی شرائط کوبھی پورا کرنا ہوگا۔
امارات کے چیف آپریٹنگ آفیسر عادل کا کہنا ہے کہ ہمیں9 ممالک کیلئے دوبارہ فلائیٹ آپریشن شروع کرنے پر خوشی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ فلائنٹس متحدہ عرب امارات سے پرواز بھریں گی ۔