نیب کے تمام اعلیٰ افسران کو نیب آفیشلز کے واٹس ایپ گروپ ختم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب حکام کی جانب سے تمام اعلیٰ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق واٹس ایپ گروپس میں نیب کی معلومات، پالیسی، سرکاری خط و کتاب شیئر کیے جاتے ہیں۔ مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان گروپس میں افسران کی جانب سے تبصرے بھی کئے جاتے ہیں جس سے ادارے کی سبکی ہوتی ہے۔تمام اعلیٰ افسران کو اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ گروپس میں تبصرے کرنا نیب قانون ٹی سی ایس کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی ہے۔ یہ ہدایات اس لئے کی گئی ہیں کیونکہ نیب کی تمام نجی معلومات بہت حساس نوعیت کی ہوتی ہیں، انہیں کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیا جا سکتا۔
آج کل کا وقت چونکہ بہت زیادہ جدید ٹیکنالوجی کا آگیا ہے، اس لئے بہت آسانی سے کوئی بھی معلومات لیک ہو سکتی ہے۔ان تمام خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیب نے اپنے اعلیٰ افسران کو تمام واٹس ایپ گروپس ختم کرنے کی ہدایت کی ہے