اسلامی یونیورسٹی سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے پالیسی وضع نوٹی فیکیشن جاری

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے طلبا،انتظامیہ اور اساتذہ کے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے پالیسی وضع کر دی ہے،سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر ملازمین اورطلبا کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے متعلق نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یو نیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن نمبرEsb(iv).4(2)/2020-IIU-1446کے مطابق یو نیورسٹی میں سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشارت کے مطابق صدر جامعہ نے فیصلہ کیاہے کہ اگر یونیورسٹی کا کوئی ملازم یا طالبعلم سوشل میڈیا پر یونیورسٹی یا اساتذہ کی ساکھ یا شہرت کو نقصان پہنچانے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اگریہ الزامات کسی ملازم پر ثابت ہوئے تو اس کے خلاف یونیورسٹی کے رولز IIU E&D-1987کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اسی طرح اگر کوئی طالبعلم اس طرخ کی سرگرمی مٰں ملوث ہوا تو اس کے خلاف سٹوڈنٹ ڈسپلن /کنڈکٹ رولز کے تحت کارروائی ہو گی جبکہ اگر اس طرح کی کارروائی میں کوئی آئوٹ سائیڈر ملوث ہو گا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق یا ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے ذریعے کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں