اہل پاکستان سے بھرپور اپیل


گزارش ہے کہ اس مرتبہ عید الاضحی ایک ایسے موقع پر آئی ہے کہ پوری دنیا میں اور وطن عزیز میں کرونا وائرس کی وباء پھیلی ہوئی ہے‘ آپ سب لوگوں کی بھرپور احتیاط اور حکومت کی احتیاطی تدابیر کے باعث اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اب یہ وباء قابو میں ہے اور اس سے متاثرہ مریض تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں‘
آپ سب سے گزارش ہے کہ عید کے موقع پر کرونا کے باعث جس احتیاط کی ضرورت ہے‘ اسے ہر قیمت پر اختیار کیا جائے تاکہ اس مہلک وباء سے ہماری نجات جلد ممکن ہوسکے‘ اگر احتیاط نہ برتی گئی تو ہمارے لیے مشکلات میں اضافہ کا باعث بھی بن سکتی ہے
محمد اعجاز الحق
صدر پاکستان مسلم لیگ(ض)

اپنا تبصرہ لکھیں