ڈی ایچ اے فیز 8 ای زون میں سرمایہ کاری کے لیے تمام دروازے کھل گئے ہیں

ڈیفکلیریا کے ایجوکیشن سیکرٹری فہد جعفری نے کہا ہے کہ ڈی ایچ اے فیز 8 ای زون میں سرمایہ کاری کے لیے تمام دروازے کھل گئے ہیں اس زون کی افتتاحی تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز‘ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کراچی‘ بریگیڈیئر ابرار بھٹی اور او سی ڈی ایچ اے سیل‘ لیفٹیننٹ کرنل جاوید اقبال اور ان کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے اب یہاں نقشہ منظور کرانے کی کوئی پریشانی نہیں رہی‘ یہ عمل 21 روز میں مکمل ہوگا‘ ڈی ایچ اے فیز7 کی روشن کرنیں بھی جلد ہی نمودار ہوںگی، صارفین کے خریدار اپنے گھر اور تجارتی مراکز تعمیر کریں اور وزیر اعظم کے نیا پاکستان ہائوسنگ تعمیراتی پیکیج کا فائدہ اٹھائیں اب مستقبل میں ایدھی ایوینیو میں اب نقشہ منظور کرانے کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی یہ عمل بھی 21 روز میں مکمل ہوگا۔ منگل کو جسارت کے ساتھ ٹیلی فون پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے فہد جعفری نے کہا کہ ڈی ایچ اے کراچی سٹی میں جلد ہی پانی بجلی اور گیس کا مسئلہ بھی حل ہوگا اور مستقبل میں صارفین کو ملیر موٹر وے سے بھی فائدہ اٹھانے کا بھی موقع ملے گا، یہاں حفاظتی چار دیواری کے ساتھ رہائش کی بہترین اور سیکورٹی کے اعتبار سے بے مثال سہولت میسر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ای زون ڈی ایچ اے 8 کراچی کی افتتاحی تقریب کے بعد اب ڈی ایچ اے کراچی کے سرمایہ کاروں کے لیے خوشخبری ہے کہ اب رہائشی پلاٹ ڈرائنگ کو ASAP میں 14 دن میں منظور کرلیا جائے گا اور یہاں کمرشل ڈرائنگ کے لیے تمام ڈی ایچ اے کراچی کے لیے وقت 21 دن مقررہے‘ انہوں نے بتایا کہ مرحلہ 1 سے پی ایچ 8‘ کے لیے ایدھی ایونیو (بیچ ایوینیو) 300 گز کمرشل کو اس سے قبل تعمیر کی اجازت ہے لیکن لیز پر جمع کرانے کے معاملے اور مسئلے کو 2 اتھارٹیزمیں تقسیم کیا گیا اوراب یہ خوشخبری ہے کہ بلڈر تعمیراتی کام کے لیے ڈی ایچ اے کراچی آفس میں اپنی ڈرائنگ جمع کرا سکتا ہے اور اسے 21 دن میں اجازت مل جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اور اب صارفین ای زون ڈی ایچ اے 8 کراچی میں اپنے خواب کی تکمیل کے لیے گھر تعمیر کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے نے ہمیشہ اپنے صارفین کے لیے بہترین اور پر آسائش زندگی اور سو فی صد مستند اراضی فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز‘کور کمانڈر کراچی‘اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کراچی بریگیڈیئر ابرار حسین بھٹی او سی ڈی ایچ اے سیل‘لیفٹیننٹ کرنل جاوید اقبال اور ان کی پوری ٹیم اپنے شاندار کام کرنے پر مبارک باد کی مستحق ہے امید ہے کہ NDC سمیت دیگر ضروری معاملات اور مسائل بھی جلد ہی حل ہوجائیں گے اور اس کے ساتھ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے ساتھ بھی معاملات حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی مناسب وقت ہے کہ بلڈرز اور صارفین کے خریدار اپنے گھر اور تجارتی مراکز تعمیر کریں اور وزیر اعظم کے نیا پاکستان ہائوسنگ تعمیراتی پیکیج کا فائدہ اٹھائیں جس کا فائدہ آپ 31 دسمبر 2020 سے پہلے حاصل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں