اسلام آباد کے شہریوں کے لئے صحت کی سہولیات تشویشنا ک حد تک ناکافی

 امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کے لئے صحت کی سہولیات تشویشنا ک حد تک ناکافی ہیں،ضلع اسلام آباد کی 22 لاکھ آبادی کے لئے صرف دو سرکاری ہسپتال ہیں ان میں سے بھی ایک ہسپتال میں خیبر پختونخواہ ، پنجاب اور آزاد کشمیر کے مر یض بھی لائے جا تے ہیںہمارا مطالبہ ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقہ جات روات،ترنول اور ترامڑی میں فوری طور پر بڑے سرکاری ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جائے جبکہ بھارہ کہو میں زیر تعمیر ہسپتال کے کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے کیونکہ اسلام آباد میں 1123افراد کے لئے ایک بیڈ ہے جوشہریوں کو فراہم کردہ صحت کی سہولیات کی ناکافی ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ شہر کے ہر سیکٹر میں بنیادی مرکز صحت بنایا جائے جبکہ پمز،پولی کلینک،سی ڈی اے اور این آئی ایچ کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے تاکہ بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہو سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیدوار برائے حلقہ این اے 52 ملک عبدالعزیز اورحلقہ این اے 53 کے امید وار محمد کاشف چوہدری، میاں محمد رمضان اور ناظمین یونین کونسلز بھی موجود تھے ۔
نصراللہ رندھاوا نے کہا اگر حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم نہ کی تو جماعت اسلامی مرحلہ وار احتجاجی تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈاکٹرز کی تنظیموں کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کے موثر افراد سے رابطہ کرکے مختلف یونین کونسلز میں کارنرمیٹنگز اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا جائے گا اور اس سب کے بعد اگر اسلام آباد کے شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو پھر بنی گالہ میں بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا اسلام آباد میں اس وقت پمز ہسپتال میں 1200بیڈز موجود ہیں جس میں ملک بھر سے مریض علاج کے لیے لائے جاتے ہیں ۔جبکہ پولی کلینک میں 550 بیڈز موجود ہیںجوکہ سرکاری ملازمین کا ہسپتال ہے ۔انہوں نے کہا اسوقت اسلام آباد میں صحت کا نظام بری طرح سیاسی رسہ کشی کی وجہ سے اُلجھاو کا شکار ہے ۔وفاق ،ضلع اور وزارتوں کے درمیان کشمکش کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔کرونا وباءکے دوران شہریوں کو بدترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی اسلام آباد کے باسی حکمرانوں کی صحت کے حوالے سے غفلت اور پرواہی کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی کے نامزد اُمیدوار قومی اسمبلی ملک عبد العزیز اور محمد کاشف چوہدری نے کہا وفاقی دارحکو مت گوں ناگوں مسائل کا شکار ہے یہاں کے شہریوں کو پانی ، صحت ، تعلیم ،روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات سے جان بوجھ کر محروم رکھا گیا ہے ، جماعت اسلامی عوام اُمنگوں کی تر جمانی کر تے ہو ئے شہر یوں کی آوز کو ہر فورم پر اُٹھا ئے گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں