تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات کا اعلان کردیا گیا اور اب ایک بڑا مطلابہ تسلیم کرتے ہوئے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کردیا گیا ہے جس سے تعمیرات کے شعبے سے وابستہ 40 سے زائد صنعتوں کو فائدہ ہوگا کیپٹل ویلیوٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی لیز، خریدوفروخت، منتقلی پر وصول ہوگاکیپٹل ویلیوٹیکس ختم ہونے سے تعمیراتی صنعت،رئیل اسٹیٹ کو فروغ ملے گا پورے پاکستان کے بعد اب سندھ کی صوبائی حکومت نے بھی فیصلہ کرلیا ہے اور تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ افراد اور تنظیمیں اس فیصلے کو سراہتی ہیں ڈیفکلیریا کے ایجوکیشن سیکرٹری فہد جعفری نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل گزشتہ ہفتے کابینہ کے اجلاس میں پیش ہوا تھا اور کابینہ کی منظوری کے بعد اسمبلی میں لایا گیا صوبائی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہیں اور یہ اقدام بہت اچھا ہے جس سے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات کا بھی اعلان کیا، جس سے 40 صنعتوں کو فائدہ ہوگا اور کیپٹل ویلیوٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی لیز، خریدوفروخت، منتقلی پر وصول ہوگاسندھ اسمبلی نے سندھ مالیات ترمیم بل 2020 منظور کرلیا، بل کے تحت سندھ میں کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کردی گئی اورکیپٹل ویلیوٹیکس ختم کرنے کے لئے فنانس بل میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا، سندھ فنانس ایکٹ کاترمیمی مسودہ اسمبلی سے منظوری اور گورنر کی توثیق کے بعد نافذ ہوجائے گا فہد جعفری نے بتایا کہ ہم پر امید تھے کیونکہ اس سے قبل جولائی میں سندھ حکومت نے تعمیراتی صنعت میں ٹیکسز کم کرنے کا اعلان کیا تھا
