۔
14 اگست 1947 سے 31 اگست 2018 تک پاک فوج کے 20108 جانبازوں نے دفاع وطن کیلئے جام شہادت نوش کیا ہے۔
ہم کوئی شہادت نہیں بھولے۔
ہر ایک شہید ہمارے سر کا تاج ہے۔
1947سے 1948 کے معرکوں میں 2 افسران، 51 جونیئر کمیشنڈ افسران(جے سی اوز) اور 2343 سپاہیوں نے شہادت پائی۔
1949 سے 1964 کی مختلف لڑائیوں میں 5 افسران، 2 جے سی اوز اور 119 سپاہیوں کے مقدر میں شہادت آئی۔
6 ستمبر 1965 سے 23 ستمبر تک کی 17 روزہ جنگ میں 57 افسران، 92 جے سی اوز اور 1864 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔
1966 سے 1970 کی لڑائیوں 5 افسران، 8 جے سی اوز اور 113 سپاہیوں نے وطن پہ جان قربان کی۔
02 دسمبر 1971 سے 16 دسمبر 1971 تک 14 روزہ جنگ میں 193 افسران، 184 جے سی اوز اور 4681 سپاہیوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
1973 سے 1998 کے معرکوں میں 191افسران، 96 جے سی اوز اور 2674 سپاہیوں کے حصے میں شہادت کی نعمت آئی۔
1999 کی لڑائیوں میں 38افسران، 23 جے سی اوز اور552 سپاہیوں کو شہادت کی نعمت عطا ہوئی۔
2000 میں 8 افسران، 13 جے سی اوز اور 251 سپاہیوں کو شہادت کا مرتبہ نصیب ہوا۔
2001 میں4 افسران، 3 جے سی اوز اور136 سپاہی مادر وطن پر قربان ہوئے ۔
2002 میں 13 افسران، 5 جے سی اوز اور 211 سپاہیوں کو شہادت کا رتبہ ملا۔
2003 میں 10 افسران، 12 جے سی اوز اور 185 سپاہیوں کو وطن پہ قربان ہونے کا شرف حاصل ہوا۔
2004 میں 17 افسران، 13 جے سی اوز اور 256 سپاہیوں نے اپنی جان وطن پہ قربان کی۔
2005 میں 19 افسران، 28 جے سی اوز اور 615 سپاہیوں نے وطن کی مٹی کو اپنے لہو سے سینچا۔
2006 میں دفاع وطن کے مختلف معرکوں میں 13 افسران، 9 جے سی اوز اور 218 سپاہیوں کو وطن پہ قربان ہونے موقع ملا۔
2007 میں15 افسران، 23 جے سی اوز اور 436 سپاہیوں نے وطن پہ اپنی جان دی۔
2008 میں 27 افسران، 26 جے سی اوز اور 335 سپاہیوں کو رب قادر کریم رحیم نے شہادت کی نعمت عطا کی۔
2009 میں 50 افسران، 34 جے سی اوز اور 713سپاہیوں کے لیے لفظ شہید لکھا گیا۔
2010 میں 19 افسران، 28 جے سی اوز اور 433 سپاہیوں پاکستان کی حفاظت اپنے خون سے کی۔
2011 میں 26 افسران، 17 جے سی اوز اور 458 سپاہیوں سرخرو ہوئے۔
2012 میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے 20 افسران، 22 جے سی اوز اور 488 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔
2013 میں 22 افسران، 25 جے سی اوز اور 336 سپاہیوں کے حصے میں جام شہادت آیا۔
2014 میں 19 افسران، 18 جے سی اوز اور 260 سپاہیوں نے اپنی جان کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
2015 میں 26افسران، 25 جے سی اوز اور 289 سپاہیوں کو شہادت کا اعزاز حاصل ہوا۔
2016 کے معرکوں میں 11افسران، 12 جے سی اوز اور 180 سپاہیوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
2017 کی لڑائیوں میں 15 افسران، 17 جے سی اوز اور 225 سپاہیوں کو شہادت کا رتبہ ملا۔
یکم جنوری 2018 سے 31 اگست 2018 تک 2 افسران،8 جے سی اوز اور 116 سپاہیوں نے شہادت کا رتبہ پایا۔
شہید ہونے افسران میں 40 کا تعلق اسلام آباد، 534 کا تعلق پنجاب، 129 کاخیبر پختونخوا، 64 کا سندھ، 13 کا بلوچستان، 23 کاآزاد جموں کشمیر، 14 کاگلگت بلتستان اور 4 کا تعلق فاٹا سے ہے ۔
شہید ہونے والے 6 جے سی اوز کا تعلق اسلام آباد، 442 کا پنجاب، 110 کاخیبر پختونخواہ، 18 کا سندھ،3 کا بلوچستان، 154 کاآزاد جموں کشمیر اور 58 کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے ۔
شہید سپاہیوں میں 86 کا تعلق اسلام آباد، 8848 کا پنجاب، 2740 کاخیبر پختونخوا، 857 کاسندھ، 111 کابلوچستان، 4511 کا آزاد جموں کشمیر، 1593کا گلگت بلتستان اور 100 سپاہیوں کا تعلق فاٹا سے ہے.
اللہ پاک تمام شہدا کو جنت الفردوس اور ان کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین ثمہ آمین۔۔۔
پاک فوج تجھے سلام۔۔۔۔
پاک فوج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد