پنجاب سائیکلنگ ریس6 ستمبر کو ہوگی۔

پنجاب سائکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور نیشنل سائیکلنگ اکیڈمی کے تعاون یوم دفاع آل پنجاب سائیکلنگ ریس6 ستمبر کو لاہور میں منعقد ہوگی۔

ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سردار نزاکت علی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور پنجاب بھر کے نو ڈویژن کے سائیکلسٹ حصہ لیں گے جن میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈیڑہ غازی خان اور بہاولپور کے سائیکلسٹ شامل ہیں، اس ریس کو پاک بائیک سائیکل کا تعاون حاصل ہے۔