اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلیٰ فاطمہ فہیم کا 51 ویں یو م تاسیس کے موقع پر پیغام

اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلیٰ فاطمہ فہیم نے 51ویں یو م تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طالبات طالبات کی نمائندہ تنظیم ہے جو اسلامی جمعیت طالبات طلبہ میں خیر کو عام کرنے کیلئے 51 سال سے میدان عمل میں ہے، دعوت و عزیمت کا بحربے کراں اپنی آب و تاب سے چمکتا ہوا اپنی منزل صراط مستقیم کی جانب رواں دواں ہے، انھوں نے کہا بے مقصدیت، مادیت پرستی،بے حیائی،دین بےزاری اور مغربی تہذیب کی چکا چوندنے کو سب سے زیادہ نوجوان نسل کو متاثر کیا ہے ایسے میںاسلامی اقدار ورواےات کی پاسداری اور طلبہ میںقرآنی شعور بیدار کرنے کی جو کوششیں اسلامی جمعیت طالبات کے پلیٹ فارم سے کی جارہی ہیں وہ لائق تحسین ہیں،انھوں نے کہا جمعیت طالبات ہمارے روشن مستقبل کی کرن ہے یہ وہ چراغ ہے جس نے اسلامی اقدار وروایات کی روشنی سے کے ماحول کوروشن رکھا ہوا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں