محمد نعمان سہگل کی صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے تعزیت

سندھ کے سابق مشیر برائے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور باہمی رواداری کے لیے معروف سماجی کارکن محمد نعمان سہگل نے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی‘ تعزیتی ملاقات میں مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعاء کی اور سوگوار خاندان کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا‘ سید ناصر حسین شاہ نے والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے تشریف لانے پر محمد نعمان سہگل کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا